گولڈ میڈل کی امیدوں کے مرکز ارشد ندیم آج ایکشن میں ہونگے

August 07, 2022

بر منگھم ( نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی گولڈ میڈل کی امید ارشد ندیم اتوار کو جیولن تھرو میں نیزہ اچھالیں گے، اولمپکس اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شان دار پر فارمنس نے انہیں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز بنا دیا ہے۔ تاہم کہنی کی تکلیف کے سبب وہ تھوڑے پریشان نظر آرہے ہیں، مگر ا ن کا کہنا ہے کہ اس بار میڈل ضرور جیتوں گا، اولمپکس اور عالمی ایتھلیٹکس نے عزم اور ارادے کو مضبوط بنادیا ہے، بھارت کے نیرج چوپڑا کے نہ ہونے سے ایڈوانٹیج ہے ،نیرج کو اپنا حریف نہیں تصور کرتاہم جیولن تھرو خاندان کے رکن ہیں، دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں۔ کہنی کی تکلیف سے پریشان ہوں مگر ڈاکٹر اسد عباس نے فٹنس پر بہت کام کیا ہے۔