اسلام آباد میں ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

April 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورۂ پاکستان پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر رونمائی کی گئی، اس موقع پر پاکستان مونومنٹ پر ٹرافی کا فوٹوشوٹ بھی ہوا، ٹی 20 ٹرافی کو دیکھ کرشائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی ٹرافی کی تصاویر لیں۔اس موقع پر پی سی بی اورآئی سی سی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔