وزیرِ ریونیو پنجاب منصور احمد نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا

August 07, 2022

—فائل فوٹو

وزیرِ ریونیو پنجاب منصور احمد خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت کر لی۔

منصور احمد خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو پروٹوکول نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

منصور احمد خان پی پی271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نوابزادہ منصور احمدخان معروف سیاستداں نوابزداہ نصراللّٰہ خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔