کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

August 09, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد میں آندھی اور بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج زیر یں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔