آئس لینڈ: پہاڑوں سے لاوا پھوٹ پڑا، شہریوں نے پکنک اسپاٹ بنا لیا

August 09, 2022

آئس لینڈ میں ہزاروں زلزلوں کے بعد پہاڑ سے لاوا پھوٹ پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہاڑوں سے پھوٹ پڑنے والے گرم لاوے کو دیکھ کر لوگوں نے اسے پکنک اسپاٹ بنا لیا۔

ہزاروں شہری حکومت کی طرف سے تنبیہ نظر انداز کرتے ہوئے لاوا دیکھنے پہنچ گئے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل تصاویر میں مقامی افراد کو لاوے کے پاس کھڑے ہو کر تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔