بزدلانہ حملے پاک فوج کے بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: شیری رحمٰن

August 09, 2022

شیری رحمٰن— فائل فوٹو

وفاقی وزیرشیری رحمٰننے بھی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پاک فوج کے بہادر جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔