عالیہ بھٹ کے چھوٹی عمر میں ماں بننے کے فیصلے پر کرینہ کپور کا ردِ عمل

August 11, 2022

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی چھوٹی عمر میں ماں بننے پر تعریف کی ہے۔

کرینہ کپور خان کا ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ’عالیہ بھٹ موجودہ دہائی کی بہترین اداکارہ ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میرے خیال میںاتنی چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے، اور اس عمر میں ماں بننے کا فیصلہ کرنے کے لیے اسے میرے کسی مشورے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’عالیہ بھٹ بہت بہادر اداکارہ اور انسان ہیں اور حاملہ ہونا ایک عام سی بات ہے‘۔

کرینہ کپور خان نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپنے کیرئیر کی اس شاندار دوڑ کو جاری رکھیں گی کیونکہ وہ انتہائی باصلاحیت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انسان کو صرف اپنی ذات پر یقین رکھنا چاہیے اور یہی سب سے اہم چیز ہے‘۔