• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا تیسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبروں پر دلچسپ ردِعمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معرووف اداکارہ کرینہ کپور خان نے تیسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبروں پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

کرینہ کپور آج کل اپنے بچوں اور شوہر اداکار سیف علی خان کے ہمراہ یورپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں، اس دوران ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ وہ حاملہ ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’پرسکون رہیں، میں حاملہ نہیں ہوں‘۔

انہوں نے دلچسپ انداز میں لکھا ہے کہ ’سیف نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں اضافے کے لیے بہت زیادہ تعاون کر چکے ہیں‘۔

خیال رہے کہ سیف علی خان نے پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی اور 2004ء میں ان کے درمیان 13 سال بعد طلاق ہو گئی تھی، جن سے ان کے 2 بچے بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں۔

اس کے بعد سیف نے 16 اکتوبر 2012ء کو کرینہ کپور سے شادی کی، ان کے ہاں 2016ء میں پہلے بچے تیمور علی خان اور فروری 2021ء میں دوسرے بچے جہانگیر علی خان کی پیدائش ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید