توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں آصف زرداری نے لیں: خرم شیر زمان

August 11, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں آصف زرداری نے لیں، اس کا حساب کب دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن سندھ کی صورتحال پر بھی کبھی بات کیا کریں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان فوبیا میں پی ڈی ایم اخلاقیات سے گرتی جارہی ہے، عمران خان کیخلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے تو توشہ خانہ لے آئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی اداروں کے خلاف نہیں رہا۔