فرحت شہزادی کا نام بگاڑنے کے الزام پر عطاء تارڑ کو قانونی نوٹس جاری

August 11, 2022

فائل فوٹو

خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان کا نام بگاڑنے کے الزام پر رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللّٰہ تارڑ کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

فرحت شہزادی کی طرف سے نوٹس میں عطاء تارڑ کو معافی کے لیے 7 روز کا وقت دیا گیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق عطاء تارڑ نے پچھلے نوٹس کے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے نام بگاڑا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ عطاء تارڑ فرحت شہزادی کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، ان کے اس عمل سے فرحت شہزادی کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیاجائے گا۔