نمیبیا کے کرکٹر کی قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر آمد

August 12, 2022

لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں نمیبیا سے آئے ہوئے کھلاڑی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

غیرملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں جس نے یہ موقع فراہم کیا، یہاں کھیلوں کی بہت اچھی سہولتیں موجود ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کہتے ہیں انہیں فخر ہے کہ اب انٹرنیشنل کھلاڑی بھی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں آکر ٹریننگ کررہے ہیں۔