• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ 30 میں پاکستان کی کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئیں۔

سمریتی مندھنا نے اپنے کیریئر کے بہترین 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔

انگلینڈ کی لارین بیل دو درجے ترقی کے بعد چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر دو درجے ترقی کے بعد 10 نمبر پر آ گئیں۔

پاکستان کی نشرہ سندھو کا 8 واں نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید