• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ T20 سیریز میں شرکت کیلئے ڈاروِن جائے گی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹیم پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کےلیے ڈاروِن جائے گی، ٹیم لگا تار تیسرے سال ٹورنامنٹ کےلیے آسٹریلیا جا رہی ہے۔

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 تا 24 اگست آسٹریلیا کے شہر ڈاروِن میں ہو گی، اس ایونٹ میں کل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کا پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان ہو گا۔

2023ء میں پاکستان شاہینز فائنل اور پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔

پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے، یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید