ضمنی انتخابات: 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار

August 12, 2022

ضمنی انتخابات لڑنے کے لیے 9 حلقوں سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کرلیے گئے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم اور فیصل آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی جنوبی کے حلقوں سے بھی اتنخابی میدان میں اتریں گے۔

عمران خان این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45، این اے 108، این اے 118،این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 سے بیک وقت امیدوار برائے قومی اسمبلی ہوں گے۔