نائیجیرین خاتون کی بھارتی دُلہن کے روپ میں ویڈیو وائرل

August 13, 2022

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایکنائیجیرین خاتون کی بھارتی دُلہن کے روپ میں ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔

تیزی سے مقبول ہوتی اس ویڈیو میں نائیجیرین خدو خال کا چہرہ بھارتی عروسی ثقافت اوڑھتے ہوئے دلچسپ منظر پیش کر رہا ہے۔

ویڈیو میں نائیجیرین خاتون کو ہندوستانی عروسی لباس میں ملبوس بھارتی روایتی میک اپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب اس ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نیہا وڑائچ گروور کا بتانا ہے کہ نائیجیرین خاتون کو بھارتی دُلہن کا روپ دینا اُن کا ایک خواب تھا جو کہ آج پورا ہو گیا ہے۔

نیہا کا کہنا ہے کہ اپنے اس خواب کی تکمیل کے لیے وہ ایک افریقی ماڈل کی تلاش میں تھیں اور پھر انہیں ماڈل کے بجائے ایک حقیقی دُلہن کا میک اپ کرنے کا موقع مل گیا۔