• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا، بلال بن ثاقب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ  ڈیجٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے۔ 

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے رہنمائی لیں گے۔ 

بلال بن ثاقب نے کہا مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی لاگت ایک فیصد کم ہوگی، ڈیجیٹل ترسیلات زر کی موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے، اسے ایک فیصد کم کیا جائے گا۔ 

بلال بن ثاقب نے کہا ڈیجیٹل ترسیلات زر کی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے، پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیر معمولی بہترین کارکردگی دکھائی۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔

قومی خبریں سے مزید