• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ

اسکرین گریب/ رائٹرز
اسکرین گریب/ رائٹرز 

الجزائر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الجزائر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جانے کے بعد کیا گیا۔ تاہم الجزائر نے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کی مخصوص وجہ بیان نہیں کی۔

دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ الجزائری میڈیا ماضی میں متحدہ عرب امارات پر خطے میں اختلافات اور انتشار کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے گزشتہ برس خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو عمومی طور پر برادرانہ قرار دیتے ہوئے ایک ملک کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ الجزائر کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے وسیع پیمانے پر متحدہ عرب امارات کی طرف اشارہ سمجھا گیا تھا۔

رواں برس فروری میں الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2013 میں طے پانے والے فضائی سروسز معاہدے کو منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید