کراچی: عمارت گرنے سے زخمی 1 مزدور چل بسا، 10 زخمی

August 16, 2022

—اسکرین گریب

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں زیرِ تعمیر 4 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 1 مزدور جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 11 مزدور زخمی ہوئے تھے جن میں سے 1 مزدور دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

حادثے میں 10 زخمی مزدوروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہیوی مشینری کے ذریعے گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

رینجرز کے جوانوں نے بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بلڈنگ میں فلیٹ زیرِ تعمیر تھے، تاہم اس کے بلڈر سے اب تک رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔