صدام ایڈووکیٹ کے قتل پر جے آئی ٹی بنائی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ بار

August 17, 2022

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے بیان میں صدام ایڈووکیٹ کے قتل کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، عوام انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مکمل طور پر مایوس ہوگئے ہیں۔ دہشت گردی نے پورے صوبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس سے نہ تو عوام محفوظ ہیں اور نہ ہی پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والے،بلوچستان ہائی بار ایسو سی یشن اور صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ بارز صوبائی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہےکہ فی الفور صدام ایڈووکیٹ قتل کیس کے واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ایماندارانہ و صاف شفاف تحقیقات کرکے قاتل کو گرفتار کرکے کیفر ے کردار تک پہنچایا جائے۔