گہرے ترین پانی میں غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ

August 17, 2022

فرانسیسی فری ڈائیور آرنوڈ جیرلڈ نے گہرے ترین پانی میں 393.7 فِٹ غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیاہے۔

آرنوڈ جیرلڈ نے یہ ریکارڈ بہاماس میں منعقد سالانہ ورٹکل بلیو مقابلوں میں گہرا ترین غوطہ لگا کر بنایا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ جیرلڈ کے غوطے کا دورانیہ 3 منٹ 34 سیکنڈز رہا۔

یاد رہے کہ غوطہ خور نے یہ ریکارڈ ساتویں بار بنایا ہے۔