بیوی سے تجارتی مقاصد کے لیے کھانا تیار کروانا

August 19, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میرے شوہر نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں کھانا سپلائی کا کام شروع کیا تھا۔ الحمدللہ، اس سے اتنی بچت ہوجاتی کہ گھر کا خرچہ چلانے کے باوجود کچھ نہ کچھ بچ جاتا۔ شوہر خود بھی اچھا پکالیتے ہیں، مگر عام طور پر مجھے پکانا ہوتا۔ مجھے پکانے سے انکار نہیں، لیکن کئی کھانے اور زیادہ مقدار میں پکانے سے میں بہت تھک جاتی تھی، اس صورت میں ازروئے شریعت کیا میں اس بات کا حق رکھتی ہوں کہ شوہر کو منع کردوں کہ میں نہیں پکا سکتی، یا یہ کہ مجھے اس کا معاوضہ دیا جائے؟

جواب:۔ تجارتی مقاصد کے لیے شوہر کو پکا کردینا بیوی کے ذمہ واجب نہیں ہے۔ اس صورت میں اگر بیوی انکار کرتی ہے تو وہ گناہ گار نہیں ہے اور اگر اجرت کا مطالبہ کرتی ہے تو کرسکتی ہے۔