برطانیہ، مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

August 19, 2022

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے سبب جولائی میں مہنگائی 40سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،مہنگائی کی شرح 10فیصد سے بڑھ گئی، اشیاء خورد ونوش بالخصوص روٹی اور اناج کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، دودھ، پنیر اور انڈے بھی مہنگے ہوگئے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس وقت برطانیہ کو ممکنہ طور پر کساد بازاری کا سامنا ہے۔