کینیڈین کیتھولک رہنما کارڈینل اولیٹ پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام

August 19, 2022

ٹورانٹو (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے معروف کیتھولک رہنما کارڈینل مارک اولیٹ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مذکورہ الزام کینیڈین صوبے کیوبیک کی مقامی عدالت میں پیش کردہ قانونی دستاویزات میں لگایا گیا ہے جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں ماضی میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کم عمر تھیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون ایک چیرٹی کی تقریب میں 2008میں کارڈینل مارک سے ملیں ، اس وقت ان کی عمر 23برس تھی اور وہ چرچ میں انٹرن تھیں۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ رات کے کھانے کے بعد کارڈینل مارک نے نامناسب طریقے سے ان کے کندھوں پر ہاتھ لگایا اور پھر کمر سہلانے لگے جس پر خاتون کو سمجھ نہ آیا کہ وہ کیا ردعمل دیں۔ دستاویزات میں الزام عائد کیا گیا کہ بعد ازاں 2010 میں ایک تقریب کے موقع پر کارڈینل نے مذکورہ خاتون سے بوسہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ، ساتھ ہی کچھ غیر مناسب جملے بھی کہے۔کارڈینل مارک اولیٹ کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو جنسی استحصال کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔