لاہور، ٹرین میں خواجہ سراؤں کا رقص، 2ملزمان گرفتار

August 19, 2022

اسکرین گریبز

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس کی ڈائیننگ کار میں خواجہ سراؤں کے رقص کے خلاف مقدمہ درج اورواقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مقدمہ ریلوے کے اے ٹی او غلام قادر کی مدعیت میں ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے مینیجر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ مقدمہ نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں غیراخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ ٹرین میں دورانِ سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی۔