بااثر لوگوں نے اپنے گھر اور فصلیں بچالیں

September 02, 2022

بااثر لوگوں نے پانی کا رخ موڑ کر غریبوں کو ڈبو دیا اور اپنے گھر اور فصلیں بچالیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں متاثرین نے شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

فاضل پور میں ارکانِ اسمبلی سے نالاں سیلاب متاثرین کے الزام کی میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین نے تصدیق کردی۔

راجن پور میں ماڑی سے روجھان تک خشکی کا نام و نشان نہ رہا جہاں ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔