سانس کے ذریعے دی جانے والی پہلی کورونا ویکسین کو منظوری مل گئی

September 06, 2022

فائل فوٹو

چینی دوا ساز کمپنی کینسائنو بائیولوجکس نے دنیا کی پہلی سانس کے ذریعے دی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کو ہنگامی طور پر بوسٹر کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے بعد اس کے حصص میں 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کینسائنو کی حال ہی میں تیار کردہ ویکسین کے استعمال کو نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے۔

سائنس کے ذریعے دی جانے والی اس ویکسین کو باآسانی محفوظ کیا جاسکتا ہے اور یہ سابقہ ویکسین کے مقابلے کم تکلیف دہ ہے کیونکہ اسے نیبولائزر کی مدد سے دیا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیانیے میں کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ ویکسین متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے خریدی اور استعمال کی جائے تو اس کی منظوری سے کمپنی کی کارکردگی پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کی ویکسین کب مارکیٹ میں متعارف کروائی جاسکے گی کیونکہ اضافی انتظامی منظوریوں کی ابھی ضرورت ہے جبکہ فروخت کا انحصار اندرون اور بیرون ملک کورونا کی صورتحال کے ساتھ ساتھ چین میں ویکسی نیشن کی شرح پر ہوگا۔