بابر اعظم کی پہلی پوزیشن چھن گئی

September 07, 2022

فوٹو سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے۔

بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے

بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے۔

ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر آ گئے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یاد چوتھے نمبر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے اور افغانستان کے راشد خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے شاداب خان 14 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 15 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ کے اب تک ٹاپ اسکورر ہیں۔