ویڈیو:کم عمر تیر انداز منفرد صلاحیت کا مالک

September 12, 2022


بھارت سے تعلق رکھنے والا 9 سالہ تیر انداز ہاتھ کے بجائے پاؤں کے استعمال سے اپنے ہدف کو با آسانی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کم عمر بچہ جس کا نام رودر پرتاپ سنگھ ہے اور اس کی عمر 9 سال بتائی جا رہی ہے، تیر اندازی میں کمال کی مہارت رکھتا ہے۔

منفرد اور دلچسپ صلاحیت کا مالک رودر پرتاپ اپنے قدموں کے بجائے اپنے ہاتھوں پر کھڑا ہوتا ہے اور اپنے پاؤں سے تیر اندازی کرتا ہے جس سے وہ اپنے ہدف پر پکے نشانے لگاتا ہے۔

ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ رودر پرتاب کی یہ تربیت اس کے والد کراتے ہیں جو یوگا اور اسکیٹنگ کے گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

کم عمر بچے اور اس کے والد کو امید ہے کہ رودر پرتاب سنگھ اپنی منفرد صلاحیت سے ایک دن اولمپکس میں مقابلہ جیتے گا۔