جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرول ریلیف پیکیج کو مسترد کرتے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا حکومتی اعلامیہ میں ریلیف اقدامات کے خیرمقدم کا تاثر غلط اور بےبنیاد ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریلیف کبھی بھی پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں بن سکتا، ہم نے کمیٹی میں بھی واضح کہا کہ مصنوعی اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا حکومت کے ان نمائشی اقدامات سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہمارا واضح پیغام ہے لیوی کا خاتمہ کریں ورنہ اسلام آباد مارچ ہوگا۔