بالی ووڈ اداکارہ تنیشا مکھرجی نے شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھنے والی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں تنیشا مکھرجی نے لکھا کہ ’’جو خواتین شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رکھتی ہیں وہ درحقیقت، خواتین کے خلاف ہیں! کیونکہ کسی کے شوہر کے ساتھ رہنا اس کی بیوی کی بے عزتی کرنا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے مرد بھی برابر کے قصور وار ہیں، ان کا کردار بھی ٹھیک نہیں! اور جو خواتین شادی شدہ مردوں کے پیچھے بھاگتی ہیں وہ محض بدطینت ہیں! انہیں ہمارے بچوں کے لیے مشعلِ راہ نہیں ہونا چاہیے!
تنیشا کی اس پوسٹ کے بعد ریمارکس سیکشن میں جیسے دھماکہ ہو گیا اور متعدد صارفین نے اپنی آراء شیئر کیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ دوسرے زاویے سے دیکھیں تو غیر شادی شدہ خواتین وفاداری کا حلف نہیں اٹھاتیں جبکہ شادی شدہ مرد اٹھاتے ہیں۔ اپنی شکایت کی شروعات ان شادی شدہ مردوں سے کریں جو تعلقات رکھتے ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ تو اس منطق کے حساب سے، آپ بالی ووڈ کی سب سے مشہور اور مداحوں کی پسندیدہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی جی کو کیا کہیں گی؟
ایک اور صارف نے بیان دیاکہ بھارتی فلم انڈسٹری ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے، مرد اور خواتین دونوں۔ تو آپ ہیما مالنی، ریکھا، امیتابھ اور بے شمار دیگر ستاروں کے بارے میں کیا کہیں گی؟ ان لوگوں کے پاس پیسہ تھا، اس لیے ان کی مالی حالت بھی کوئی مسئلہ نہیں تھی۔ فلم انڈسٹری کو ایسے تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
دیگر تبصروں میں لکھا تھا بالکل درست، دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں اور میڈم، آپ بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں۔
جہاں تک کام کا تعلق ہے تو تنیشا مکھرجی کو آخری بار راجیو ایس رویا کی 2024 کی دیومالائی اینیمیٹڈ ڈراما فلم ’لَو یو شنکر‘ میں دیکھا گیا تھا۔