پنجاب کے کئی شہروں میں بچت بازار قائم

June 05, 2016

ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد سے پہلے پنجاب حکومت نے سستے رمضان بازاروں کے قیام کی نویدتو سنا دی لیکن مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی، یہاں آنے والے خریداروں کی اکثریت مہنگائی کا رونا رورہی ہے۔ ...

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 3سو اورلاہور کے 31 مقامات پر سستے رمضان بازارلگائے تاہم یہاں آنےوالوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوارکی نسبت اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

سستے رمضان بازاروں میں آلو پچھلے اتوار کی نسبت 17 سے 26 روپے ،ٹماٹر 10 سے بڑھ کر 15 روپے،پیاز 15 سے بڑھ کر 26 روپے ، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ آم 80 روپے سے بڑھ کر 95 روپے،سیب 80 سے بڑھ کر 130 ، لیموں 45 روپے پائو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ شہباز شریف کے سخت احکامات کی بجاآوری کہیے یا گرمی کی شدت، وزیرخوراک پنجاب سستے رمضان بازار کا دورہ کرنے آئے تو اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر سیخ پا ہوگئے، پارہ چڑھ گیا، لیکن سوال کا جواب گول کرگئے۔

سستےرمضان بازار ہوں یا اتوار بازار،قیمتوں میں یونہی اضافہ ہوتا رہا تو روزہ دار چٹکی بھر نمک اور دوگھونٹ پانی سے افطار کرنے کیلئے تیار رہیں۔