ویڈیو :چلتی ٹرین میں ڈاکو کی موبائل چھیننے کی کوشش

September 16, 2022


بھارتی ریاست بہار میں چلتی ٹرین میں موبائل فون چھیننے کی کوشش ڈاکو کو مہنگی پڑ گئی۔

ڈاکو نے چلتی ٹرین میں موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو مسافر نے اس کا بازو پکڑ کر 15 کلو میٹر تک اسے کھڑکی سے لٹکائے رکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو مسافروں سے التجا کررہا ہے کہ اسے چھوڑ دیں اب نہیں کرے گا۔

بعدازاں مسافروں نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔