اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دبئی تل ابیب کی پرواز 1073 کو بچانے میں "پلمبر" کے مبینہ کردار کے بیان پر سوشل میڈیا میں کافی طنز و مزاح جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی مسافر یانیو حیون (پلمبر) نے کاک پٹ میں گھس کر حملہ آور پائلٹ پر قابو پایا اور طیارے کے تھروٹل کنٹرولز کو پیچھے کھینچ کر اسے سیدھا کیا۔
گزشتہ دو روز کے دوران دنیا بھر میں اگر کسی بھی پرواز جنرل ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوتے ہیں تو سوشل میڈیا کی پوسٹس کے کمنٹس میں کئی لوگ سوالات اٹھا دیتے ہیں کہ "کیا پرواز میں کوئی پلمبر ہے؟"
دوسری طرف بھارتی پائلٹ کی بہادری کے چرچے کے جواب میں اکثر سوشل میڈیا صارفین جہاز کو ناک کی سیدھ نیچے گرنے سے بچانے والے دوسرے غیر ملکی پائلٹ کی تعریفیں کر رہے ہیں جس سے نیتن یاہو نے بھی ملاقات کی۔