فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہوگئیں

September 20, 2022

فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئےاپنے بیان میں فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ 26 سال پہلے میرے ولد اور ان کے ساتھیوں کو ہمارے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جب ہم گھر میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کے قتل کی رات کی یادیں مضبوط اور میرا صبر لامحدود ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے اور شہید بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو 26 سال پہلے آج ہی کے دن کراچی میں اپنے گھر 70 کلفٹن کے قریب پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

میر مرتضی بھٹو 18ستمبر 1954کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی پھر ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے کم عمری ہی میں سیاست کے میدان میں آگئے تھے۔