نسیم شاہ اور دھانی کے گانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

September 20, 2022

شاہنواز دھانی کی ایک مرتبہ پھر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی، اس مرتبہ ویڈیو میںان کا ساتھ نسیم شاہ نے بھی دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹبالرز شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کی سندھی زبان میں گانے کی مختصر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔

دونوں فاسٹ بالرز نے ویڈیو میں جو گانا گنگنایا اس کے بول ہیں ’جمعرات کو آئیں گے، تمہاری چائے پیئیں گے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہنواز دھانی کی کچھ دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔