سمانتھا رتھ کی جِلدی بیماری میں مبتلا ہونے کی خبر غلط ہیں، منیجر کی وضاحت

September 20, 2022

جنوبی بھارت کی تیلگو اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کے منیجر نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ کو جلد کی کوئی بہت ہی شاذ و نادر (بہت ہی کم لاحق ہونے والی) بیماری ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ افواہیں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب سمانتھا امریکا کے دورے کی تیاری کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ تلگو فلموں کی انتہائی مشہور و معروف اداکارہ گزشتہ برس اپنے سابق شوہر ناگا چیتانیا سے طلاق کے بعد سے کافی خبروں میں رہیں، اب ان کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ انہیں جلد کی کوئی نایاب بیماری ہوگئی ہے اور دعویٰ کیا جارہے کہ وہ اسی کے علاج کے لیے امریکا گئی ہیں۔

تاہم سمانتھا کے منیجر مہندرا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں، وہ بالکل تندرست ہیں، یہ رپورٹس دراصل گپ شپ سے زیادہ کچھ نہیں، تاہم وہ سمانتھا کے امریکا جانے کے بارے میں کوئی کمنٹ نہ کرسکے۔