• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا سے علیحدگی کے بعد ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا

رپورٹس کے مطابق ناگا چیتنیا اب سوبھیتا دُھلیپالا نامی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ناگا چیتنیا اب سوبھیتا دُھلیپالا نامی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ سمانتھا رُتھ سے علیحدگی کے بعد اداکار ناگا چیتنیا کو نیا ساتھی مل گیا۔ 

واضح رہے کہ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اس اسٹار جوڑی نے گزشتہ برس اکتوبر میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب نئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناگا چیتنیا اب سوبھیتا دُھلیپالا نامی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ دونوں کو ناگا چیتنیا کے نئے گھر پر خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتنیا نے حیدرآباد میں نیا گھر خریدا ہے، انہوں نے سوبھیتا دُھلیپالا کو اپنے گھر کا دورہ بھی کروایا جبکہ کچھ دیر کے بعد وہ ساتھ ہی وہاں سے روانہ ہوئے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید