دیوہیکل چھپکلی کی گھرمیں داخل ہونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

September 21, 2022

امریکا کے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی دیوہیکل چھپکلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوہیکل چھپکلی کھڑکی سے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کھانے کی تلاش میں ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چھپکلی اپنی زبان کو باہر نکال کر گھر کے اندر دیکھ رہی ہے اور وہ عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے لمحوں بعد ہی نیچے گر جاتی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔