کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران امریکہ جنگ کے 200دن، دنیا بھر میں توانائی کا شدید بحران، امریکہ اور ایران کی جنگ نے 2026ء میں عالمی معیشت، توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی سیاست کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس تنازع کے دنیا پر غیرمعمولی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور وہاں تجارتی جہازوں پر حملوں کے باعث دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔