بھارتی کامیڈین راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں چل بسے

September 21, 2022

فائل فوٹو

بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو 58 سال کی عمر میںچل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

راجو شری واستو کو 10 اگست کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت پر نیو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو کو علاج کے دوران وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابقراجو شری واستو کی موت مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر ہوئی اور وہ 41 دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

راجو شری واستو 1980ء سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہے تھے۔ ان کی مقبولیت میں اضافہ سال 2005ء میں اس وقت ہوا جب انہوں نے بھارت کے ایک کامیڈی شو میں حصہ لیا تھا۔

راجو شری واستو کچھ بھارتی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔