• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجو شری واستو کی صحت سے متعلق اہلِ خانہ کا اہم پیغام

بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ راجو کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم ان کی طبیعت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل راجو شری واستو کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، وہ جم میں ورزش کے دوران گر پڑے تھے۔

بعد ازاں ان کے بارے میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، جبکہ اسپتال ذرائع نے بھی اسی طرح کی بات کی۔

تاہم اب راجو شری واستو کی حالت سے متعلق اہلِ خانہ کی جانب سے راجو کے ہی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اس پیغام میں کہا گیا کہ "راجو شری واستو کی طبیعت اب بہتر ہے، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ڈاکٹرز اپنی پوری کوششوں کے ساتھ ان کا بہترین علاج کر رہے ہیں۔"

اس پیغام میں راجو کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور التجا کی گئی کہ کامیڈین کی صحتیابی کے لیے دعا کریں جبکہ ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرتے ہوئے انہیں نظر انداز کریں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید