انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت منفرد اعزاز بن گئی

September 23, 2022

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کی جیت ایک منفرد اعزاز بن گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹیز میں بغیر نقصان کے 200 رنز کا ہدف عبور کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔ یہ T20s میں بغیر وکٹ گنوائے کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا کامیاب چیز تھا۔

اس سے قبل بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑا ہدف 169 نیوزی لینڈ نے 2016ء میں پاکستان کیخلاف عبور کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم 150 یا اس سے زائد ہدف بِنا وکٹ گنوائے دو بار حاصل کرنیوالی واحد ٹیم بھی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ برس انڈیا کیخلاف بغیر وکٹ گنوائے 152 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

پاکستان کی جیت کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 7 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔