ناروے میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد

September 25, 2022

اوسلو (ناصراکبر) زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام سلطان الاولیا سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب کا اہتمام ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل ناروے میں کیا گیا ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سےکیا گیا جس کی سعادت حافظ رحمت الہی نے حاصل کی، محمد اسماعیل سیفی،عبدالمنان، حافظ ابوذر، ہارون قیوم اور قاری عنصرعلی قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور منقبت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی سعادت حاصل کی ،ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ اقبال فانی نے خطبہ استقبالیہ اور پیر سیدنعمت علی شاہ بخاری نے خطبہ صدارت پیش کیا، پروگرام کی نظامت کے فرائض علامہ نصیر احمد نوری اورعلامہ صداقت علی قادری نے سرانجام دیئے، میزبان بانی زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی ناروے افتخار محمود قادری نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور شجرہ شریف پڑھ کر حاضرین سے خوب داد وصول کی، پروگرام کا اختتام قاسم محمود نے درود وسلام پڑھ کرکیا، مرکزی جماعت اہل سنت اوسلو کے خطیب پیر سید نعمت علی بخاری شاہ نے وطن عزیز کی سالمیت اوراستحکام کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا کرائی، پروگرام کے اختتام پر حاضرین ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔