فرانس: چوہدری فاروق کو پی پی یورپ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

September 26, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) یورپ کے سینئر رہنما اور پارٹی کی پنجاب کونسل کے رکن چوہدری فاروق احمد کو جلد ہی پارٹی کی جانب سے یورپ میں اہم ذمہ داری ملنے کا گرین سنگل مل گیا ہے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری فاروق احمد ایک تو انتہائی سینئر اور مخلص پارٹی رہنما ہیں اور دوسری بات وہ ہمہ وقت پارٹی کےلیے متحرک رہتے ہیں۔

ان کی ملنسار اور عاجزانہ طبیعت کے باعث لوگ اپنے مسائل پر ان سے رابطہ کرتے ہیں اور وہ انہیں حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کی جلد نامزدگی کی اطلاع پر پارٹی کارکنوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔