عمارت کی چھٹی منزل پر آگ، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے قابو پایا

September 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں جبکہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں،وہاں موجود لوگوں کو نکالا گیا جبکہ مذکورہ شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 6گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، آگ کمپیوٹر کے وئیر اسٹور میں لگی تھی، نقصان اور آگ لگنے کی وجہ معلو م نہیں ہوسکی ۔