ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا 4 یونین کونسلوں میں خصوصی صفائی آپریشن

September 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر اس ہفتے چار یونین کونسلوں میں خصوصی صفائی آپریشن لانچ کیا جائے گا۔ سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے شیڈول بارے بتایا کہ منگل کو یونین کونسل41، بدھ یونین کونسل68، جمعرات یونین کونسل10 اور جمعہ کو یونین کونسل 34 میں خصوصی صفائی ہوگی جبکہ سنیچر کے روز ڈبل پھاٹک سے لیکر انٹری گیٹ شجاع آباد روڈ تک خصوصی صفائی آپریشن ہوگا۔