پی ایچ اے کے تحت مختلف پارکس کے سائیکل اسٹینڈز اور کینٹین کی نیلامی

September 27, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پی ایچ اے ملتان میں سائیکل اسٹینڈ او ر کینٹین کی نیلامی کا انعقاد،جناح پارک ایک لاکھ سولہ ہزار،صلاح الدین ڈوگر پارک کا اسٹینڈ بیالیس ہزار پانچ سو میں نیلام کر دیا گیا۔علامہ اقبال پارک نو ہزار،پرویز الہی تین ہزار چھ سو فیصل مختیار گیارہ ہزار،جلال مسجد اکتیس ہزار سات سو اور ہیڈ آفس پی ایچ اے کی کینٹینزپانچ ہزار پانچ سو میں نیلام کر دی گیئں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس غلام نبی ڈائر یکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن نے ادارے کی سیلف انکم میں اضافہ خوش آئند ہے۔ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔