ریکارڈ میں رد و بدل کے الزام میں رجسٹری برانچ اہلکاروں سمیت 4 افراد کیخلاف تحقیقات

September 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے شہری کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی نیت سے ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کے الزام میں رجسٹری برانچ اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں،کراچی کے رہائشی رفیق نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ شعبان اور عرفان نے سب رجسٹرار ملتان سٹی کے اہلکاروں سے مل کر ریکارڈ میں ردوبدل کرکے اسکو زمین سے محروم کرنے کی کوشش کی۔اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔