ملزمان کاگھر پر دھاوا، فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد زخمی، حالت تشویشناک

September 27, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ صدر کے علاقے ملزمان نےگھر پر دھاوا بول دیا ،فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2افرادکو زخمی کردیاتفصیل کے مطابق سہوڑہ چوک کی رہائشی فرزانہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک ملزمان عابد مونڈ اور عثمان نے گھر پر دھاوابولا اور فائرنگ کرکے فرزانہ بی بی اور عمر بٹ کوزخمی کردیا اور فرارہوگئے، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امدادکے لئے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں فرزانہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم کارروائی شروع کردی ہے۔