کراچی: عبداللّٰه شاہ غازی کا مزار بند

September 28, 2022

فائل فوٹو

برصغیر کے نامور صوفی بزرگعبداللّٰه شاہ غازی کے مزار کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللّٰه شاہ غازی مزار کے روڈ کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیچ ویو چورنگی اور عبداللّٰه شاہ غازی مزار فلائی اوور کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔

ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزار کے اطراف پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔